Urdu
تازہ ترین کھیل

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا میچ جاری ہے۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنا لیے ہیں اور مجموعی طور پر اسے 494 رنز کی برتری حاصل ہے۔

گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان کرونارتنے 61 رنز اور ویلا لیگ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا سینچری کرنے میں کامیاب رہے۔ سری لنکن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنا لیے ہیں اور اسے 494 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور میزبان سری لنکا کو 147 رنز کی بڑی برتری حاصل تھی۔

Related posts

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

Hassam alam

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق خبروں کی تردید

Hassam alam

شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیلنا مناسب نہیں،مریم نواز

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment