Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کچھ سیاح پہاڑوں پر جا چکے ہیں جنہیں خراب موسم کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جا سکا، ان کے خاندانوں سے رابطہ بحال ہے، انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی ان خاندانوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا۔

کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں کا رابطہ ہوا ہے ۔خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراؤنڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلاء کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔

Related posts

لکی مروت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کامیاب آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

Nehal qavi

نچلی سطح کو اختیارات ملنے تک عام انتخابات بےمعنی ہیں، خالد مقبول صدیقی

Hassaan Akif

ڈالر مسلسل محو پرواز، انٹر بینک میں مزید مہنگا ہو گیا

Nehal qavi

Leave a Comment