Urdu
تازہ ترین کھیل

افغانستان کی تباہ کن بولنگ، سری لنکا 105 رنز پر ڈھیر

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں افغانستان کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے پہلے دو بیٹرز محض تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکا کا کوئی بھی بیٹر بڑی باری لینے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

یوں سری لنکا کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں اور ساری ٹیم 19 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کے  فضل حق نے تین، جب کہ نبی اور مجیب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے راجا پکسا نے 39 جب کہ کورانتنے نے 31 رنز بنائے۔

اس سے پہلے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ دبئی میں کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی، پچ تازہ لگ رہی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان شاناکا کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے شیڈول کا اعلان

ibrahim ibrahim

فرانس نے پاکستان کو قرض ادائیگی کیلئے 6 سال کی مہلت دے دی

Zaib Ullah Khan

اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment