ایشیا کپ 2022: افغانستان نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے دی

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر اننگز  کے 11 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ نے 40 اور حضرت اللہ زازئی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے پہلے دو بیٹرز محض تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکا کا کوئی بھی بیٹر بڑی باری لینے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

یوں سری لنکا کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں اور ساری ٹیم 19 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کے  فضل حق نے تین، جب کہ نبی اور مجیب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے راجا پکسا نے 39 جب کہ کورانتنے نے 31 رنز بنائے۔

اس سے پہلے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ دبئی میں کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی، پچ تازہ لگ رہی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان شاناکا کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More