Urdu
تازہ ترین کھیل

روہت شرما نے پاکستانی فین کی خواہش پوری کر دی

ابو ظہبی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے پاکستانی فین کی خواہش پوری کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستانی مداحوں کی خواہش پر پریکٹس سیشن کے دوران ان کے پاس آتے ہیں۔

مداحوں کے پاس آنے کے بعد ایک پاکستانی فین ان سے گلے ملنے کی خواہش کرتا ہے جس پر روہت ان سے پوچھتے ہیں کہ اس جنگلے کے ہوتے ہوئے کیسے گلے ملوں؟

تاہم وہ جنگلے کے بیچ میں سے اپنے مداح سے گلے ملنے کا انداز اپناتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔

اس سے پہلے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی اپنی ایک پاکستانی مداح سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی۔

Related posts

خیبر پخونخوا بلدیاتی انتخابات: 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب

Hassam alam

بجلی بنانے کیلئے مقامی وسائل کو استعمال کیا جائے،وفاقی کابینہ

ibrahim ibrahim

حکومت کے پاس بہت کارڈ باقی ہیں، فرخ حبیب

Rauf ansari

Leave a Comment