Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر یوں کا قتل عام کر رہے ہیں

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم سیاہ کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر یوں کا قتل عام کر رہے ہیں، وقت آچکا ہے اقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد فورسز قرار دے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر نیوالے کشمیریوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز پہنچ رہی ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ بھارت جو مرضی کر لے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو کل نہیں، آج ہی حل کرنا لازم ہو چکا ہے۔ سید علی گیلانی جیسے کشمیری لیڈروں کی جدوجہد سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔

Related posts

فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز

Rauf ansari

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی

Hassam alam

اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment