Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے، فیاض الحسن

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے جدوجہد آزادی کو ناکام بنانا چاہا لیکن دنیا نے دیکھا کہ جرات مند کشمیری عوام کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر موجودہ حکومت سے پہلے کسی نے اتنی کامیاب سفارتکاری نہیں کی، وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پردہ چاک کر دیا ہے ،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے۔ پاکستانی عوام ہر فورم پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے جدوجہد آزادی کو ناکام بنانا چاہا،لیکن دنیا نے دیکھا کہ جرات مند کشمیری عوام کے حوصلے پست نہ ہوئےَ۔

Related posts

کراچی میں نویں جماعت کا بیالوجی کا پرچہ بھی آوٹ

Hassam alam

یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک چل سکتی ہے، امریکی جنرل

Hassam alam

بچیوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سابق شوہر ہوں گے،صوفیہ مرزا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment