Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار نیوز ہیڈلائن

سعودی حکومت کا پاکستان کی معاشی مدد کرنے کیلئے 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان

اسلام آباد: سعودی حکومت نے پاکستان کی معاشی مدد کرنے کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی امداد کی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پٹرولیم مصنوعات کی اعانت (تیل کی خریداری) کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہم کرے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے فنڈز موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں معاونت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گا۔

ایس پی اے کے مطابق شاہی ہدایت پر فنڈ پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی حکومت درپیش مسائل کا سامنا کرسکے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کے مطابق شاہی ہدایت پر پاکستان کو تیل کاروبار کی میں ایک ارب 200 ملین ڈالر مالیت کا فنڈ بھی ایک سال کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

سعودی ترقیاتی فنڈ نے بتایا کہ یہ رقم شاہی ہدایات برادر ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے موقف کا پختہ ثبوت ہے، سعودی حکومت ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کیا ہے۔

Related posts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور ریجیمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ

Rauf ansari

لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، وسیم اختر

Nehal qavi

نیب دنیا کے تمام امور کا انچارج نہیں ہے، سپریم کورٹ

Hassam alam

Leave a Comment