Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

سعودی عرب سے ادھارتیل خریداری معاہدے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہدے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری معاہدے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھارتیل فراہم کرے گا۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔ معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا تھا۔ یاد رہے کہ ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ کیا۔

Related posts

سندھ کے سوا پورے ملک میں کھانے پینے کی چیزیں سستی ہیں، فواد چوہدری

Rauf ansari

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Hassam alam

قبل از وقت انتخابات آپ کا نہیں ہمارا مطالبہ تھا، بلاول

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment