سکھر: پانچویں جماعت کے طالب علم کے قتل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر بچے کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 10 سالہ کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ اس موقع پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کنہا کمار پانچوں جماعت کا طالب علم تھا۔
وہ زندگی میں بہت کچھ کرنا چاہتا تھا تاہم اس کی زندگی کا چراغ بجھا دیا گیا۔ لواحقین نے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔