Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے خط لہرا دیا، شیری رحمان

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے ایک خط ضرور لہرایا گیا ہے۔

ٹویٹ میں شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کر جیب میں رکھ لیا، بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہیے۔

پی پی رہنما نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

Related posts

دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت

Hassam alam

نیب کی لوگوں کو بدعنوانی کےاثرات سے آگاہی کی پالیسی کامیاب رہی ہے، جاوید اقبال

ibrahim ibrahim

عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے مکافات عمل ہے، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment