Urdu
تازہ ترین دنیا

افریقہ میں بھوک کے باعث دو ملین بچوں کی اموات کا خدشہ، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: افریقہ میں دو ملین کے قریب بچے بھوک کے سبب موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس نے کہا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں تقریباً دو ملین بچے بھوک کے سبب موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے کچھ حصے کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔

اس علاقے کے 15 ملین سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں کے مطابق ایک دہائی قبل اس علاقے میں پڑنے والے بدترین قحط میں لاکھوں افراد مارے گئے تھے۔ امید ہے کہ اس قحط جیسے حالات سے بچا جا سکے گا۔

جینیوا میں ہونے والی کانفرنس میں گریفتھس نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ اس خطے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 1.4 بلین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے۔ جس کا بہت کم حصہ ہی اس ایجنسی کے پاس موجود ہے۔

Related posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے

Hassam alam

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا

Hassam alam

حصص بازار میں مندی، سونا مہنگا، ڈالر کی قیمت میں کمی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment