Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

پاکستان کو سعودی عرب سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کی امید

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا بڑا ریلیف پیکج ملنے کی امید ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ میں پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج آسان شرائط پر مل سکتا ہے، پیکج کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے انتہائی شرح سود پر 3 ارب ڈالرمل سکتے ہیں۔

ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت بھی میسر ہوسکتی سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بھی بات ہوسکتی ہے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے، پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Related posts

سوڈان میں فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، 2 افراد ہلاک

Rauf ansari

گورنرسندھ نے 17 ویں عالمی تجارتی و صنعتی میلے کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

سرحد پار افغانستان کی حدود سے فائرنگ تین جوان شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

Nehal qavi

Leave a Comment