Urdu
ابتک اسپیشل پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں آج شبِ قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کراچی: ملک بھر میں آج شبِ قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، تلاوتِ قرآن پاک اور نفلی عبادات کیلئے مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

لیلتہ القدر کی تلاش کے لئے ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی 27 ویں شب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی ، اس موقع پر مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ مساجد کی سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مسلمان اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے رات بھر خصوصی نوافل ادا کریں گے اور اپنی مغفرت اور بخشش کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگیں گے۔

کراچی،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں شب قدر کی نسبت سے مختلف محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ختم قرآن، نفلی عبادات اور دعائیہ محفلوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور مساجد میں بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔

Related posts

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن گیارہ بجےطلب

Rauf ansari

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے حکومت کو دو ماہ کی مہلت دیدی

Nehal qavi

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment