Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بنی گالا کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالا کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہیئیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!

Related posts

بجلی بچت: اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنے کا حکم

Hassam alam

حکومت 55 ارب ڈالر کا قرض واپس کرچکی ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کروانے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment