Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پانچ سال بعد شریفوں کو حکومت ملی ان کا اب اصل رنگ باہر آیا ہے

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پانچ سال بعد شریفوں کو حکومت ملی ان کا اب اصل رنگ باہر آیا ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس رکھی ہے اس میں سارے سوالوں کے جواب دوں گا، اس اسمبلی نے شریفوں کو پہچان اور مقام دیا، لیکن شریف پولیس سے کام لے رہے ہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلیے چمچہ چھوٹا لفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے شریفوں کو اصل چہرہ دکھایا ہے، پوری قوم یہ چہرہ دیکھ لے۔ صحافی کے سوال پر کہ ن لیگ کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسیکر کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی اسی لیے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا ہے، جس پر پرویز الہی نے کہا کہ وہ جو بھی کرنا ہے میں نے کرنا ہے، میں اسپیکر ہوں آپ پہلے رولز پڑھیں اسمبلی کے۔

Related posts

کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 238 نئے مریض رپورٹ

Hassam alam

دین کو سیاست کے لیے استعمال کرنے والے سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں، مریم نواز

Nehal qavi

سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

Hassaan Akif

Leave a Comment