Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اتحادی جماعتوں نے نئے چیئرمین نیب کیلئے نام فائنل کرلیا

اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کا نام فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نئے چیئرمین نیب کا نام حکومتی اتحاد نے فائنل کر لیا۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں آپس میں اتفاق کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مابین نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت ہوئی جس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس نام پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کریں گے اور جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔

Related posts

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

Hassam alam

ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران مزید دس روپے کا اضافہ

Hassaan Akif

ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم

Hassam alam

Leave a Comment