Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو میں ایک ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔15 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے لارواث ٹرک ملا ۔ جس میں 46 افراد مردہ پائے گئے ۔ اور مزید 15 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہاہے کہ یہ لاشیں تارکین وطن کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ انسانی اسمگلنگ کا لگتا ہے۔ اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ٹیکساس میں واقع سان انتونیو کا علاقہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور انسانی سمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے۔ انسانی سمگلر امریکہ میں بنا دستاویزات کے داخل ہونے والے تارکین وطن کو منتقل کرنے کے لیے لاریوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سان انتونیو کے فائر چیف چارلس ہڈ کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔ بچ جانے والے افراد کا جسم بہت گرم تھا اور وہ ہیٹ سٹروک اور گرمی سے نڈھال حالت میں تھے۔ بچ جانے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

Related posts

آرمی چیف سےیورپی یونین کی سفیرکی ملاقات

Hassaan Akif

ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پروپیگنڈا، تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی جے آئی ٹی تشکیل

Hassam alam

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment