Urdu

اسلام آباد: پاکستان کوآئی ایم ایف کی جانب سے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم موصول ہوگیا۔ جولائی کےشروع میں قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج صبح میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز موصول ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے نئی قسط مل جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوشاں ہے۔

Related posts

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

ibrahim ibrahim

پیپلزپارٹی کا 27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Rauf ansari

پشاور میں سردیاں آتے ہی عوام گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان

Hassam alam

Leave a Comment