Urdu
تازہ ترین کھیل

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ، راہول صفر پر آؤٹ

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر و نائب کپتان کے ایل راہول صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے رکھا ہے۔ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارتی اوپر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارتی فاسٹ باولر بھونیشور کمار نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ کپتان بابراعظم کی گری جو 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان بھی 10 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ افتخار احمد نے محمد رضوان کے ساتھ 45 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

محمد افتخار کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی 9 اور محمد نواز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 10 رنز بنا سکے۔

نسیم شاہ صفر اور شاہنواز دھانی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہنواز دھانی آخری اوورز میں دو چھکے لگائے۔

نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فاسٹ باولر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ پاک بھارت میچ میں دستیاب نہیں۔ دوسری جانب، بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا 100 واں میچ کھیل رہے۔

Related posts

کامن ویلتھ گیمزریسلنگ: پاکستان کے مزید دو میڈلز

Nehal qavi

میران شاہ میں خودکش دھماکا، 3 فوجی جوان اور 3 بچے شہید

Rauf ansari

علیم خان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان

Rauf ansari

Leave a Comment