اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ ایندھن اور بجلی کی کھپت میں اضافہ مضبوط اقتصادی ترقی کی نشانیاں ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ کیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈیزل کی طلب 26فیصد جبکہ میں پیٹرول کی طلب 14فیصد بڑھی ہے، رواں سال میں بجلی کی کھپت میں بھی 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ سب مضبوط اقتصادی ترقی کی نشانیاں ہیں، اقتصادی ترقی گزشتہ سال سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں ڈیزل کی طلب میں 26فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران ملک میں پیٹرول کی کھپت میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بجلی کی کھپت میں بھی 13 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔یہ تمام اشاریے گزشتہ سال کی بنسبت مزید بڑھتی ہوی اقتصادی سرگرمیاں ظاہر کرتے ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 28, 2021