Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی حسان خاور،چیف سیکریٹری، آئی جی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی،ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔

Related posts

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر تشدد کے حوالے سے متعلقہ پولیس سےانکوائری شروع کر دی

Zaib Ullah Khan

لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، وسیم اختر

Nehal qavi

عوام کے مفاد کے خلاف قدم آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا،حمزہ شہباز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment