Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا اور بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شاٹ فال 8 ہزار 911 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور نقصانات کے باعث 2 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی ضائع ہو رہی ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار 233 میگاواٹ تک پہنچ گئی اور ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 322 میگاواٹ ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور ملک کے بیشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔ بجلی شاٹ فال سے میپکو اور پیسکو ریجن شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ میپکو کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقوں میں بھی بجلی بندش 18گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔ میپکو کو ایک ہزار 540 اور پیسکو کو ایک ہزار 560 میگاواٹ تک شاٹ فال کا سامنا ہے جبکہ آئیسکو کو 500 اور لیسکو کو 693 میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 10 سے 12 اور گردونواح میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

Related posts

پاکستان نے 27 فروری 2019 کو فلم “طیارے زمیں پر” بنائی، فیاض چوہان

Rauf ansari

پی ڈی ایم 23 مارچ کو آکر شوق پورا کرلے

Hassam alam

ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، جہانگیر ترین

Hassam alam

Leave a Comment