Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

اکاؤنٹ میں 24 سال کی تنخواہ منتقل، ملازم استعفیٰ دیکر غائب

واشنگٹن: امریکا کے جنوبی ملک چلی میں نجی کمپنی نے غلطی سے ملازم کے اکاونٹ میں 24 سال کی تنخواہ ٹرانسفر کر دی، جس کے بعد ملازم نوکری سے استعفی دے کر غائب ہو گیا۔

کولڈ کٹس بنانے والی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز نے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کی بجائے 286 ماہ کی تنخواہ یعنی 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل کر دی، جو پاکستانی روپے میں 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں ملازم کو اس غلطی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا اس نے وعدہ بھی کیا لیکن پھراستعفی دے کر فرار ہو گیا۔

تاہم اس غلطی کے بعد کمپنی کی ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی مینجر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کر گیا ہے۔

Related posts

ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس، عمران خان اور محمود خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 ستمبر تک کی مہلت

Nehal qavi

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی حق تلفی پر معافی مانگنی چاہیے، شہباز گل

Zaib Ullah Khan

پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس سے قوانین کی منظوری کو مسترد کردیا،حافظ حمداللہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment