Urdu
تازہ ترین کاروبار

ڈالر کی قیمت میں کمی،204 روپے75 پیسے کا ہو گیا

کراچی: پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ کا تخمینہ تھا، مئی میں 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ کمرشل بینکوں سے کوئی قرض نہیں لیا گیا۔

بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے کثیر الجہتی قرضے لیے گئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرض لیا گیا۔ بانڈز کے اجرا سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کیے گئے۔

Related posts

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

Hassam alam

امریکی شہری کی نیا ملک بنانے کی خواہش، جزیرہ خرید لیا

Hassam alam

نون لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس، فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو دیدیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment