Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کینسر کی ادویات عوام کو مفت ملیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کینسر کی ادویات اب عوام کو مفت ملیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پونے 4 سال سے سیف سٹی کے کیمرے بند پڑے ہیں اور پولیس میں اچھے افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نئے پاکستان والوں نے پرانے کو خراب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اکٹھا کر کے قانون پر عملداری کو یقینی بنائیں گے اور قانون موجود ہے لیکن سزا میں تاخیر ہوتی ہے۔ جن پولیس افسران سے زیادتی ہوئی ہے ان سے رابطہ کرتا ہوں اور اگر سفارش پر بھرتیاں ہوتی رہیں گی تو پولیس کیسے کام کرے گی؟۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 3 ماہ میں آئینی بحران لایا گیا لیکن آئینی بحران عوام کو آٹا سستا دینے سے نہیں روک سکا۔ ادویات سے متعلق انہوں نے کہا کہ کینسر ادویات سے عوام کو محروم کیا گیا لیکن اب کینسر کی دوائیاں عوام کو مفت میسر آئیں گی اور یقین ہے مشکل کے بعد آسانی ہے۔

Related posts

کپتان کا انجام ڈوبتے جہاز کے چوہے کی طرح ہوگا، بلاول

Rauf ansari

اسپیکرقومی اسمبلی کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کوخطوط

Rauf ansari

سیاسی صورتحال از خود نوٹس: سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment