شوکت ترین کی آڈیو کٹ پیسٹ کی گئی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے منظر عام پر آنے والی شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی ، آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتےرہے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچا جارہاہے، پی ڈی ایم نے ان 3ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے، امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا، یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا 2ماہ سے وقت مانگ رہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More