Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو کال لیک ہونے پر کہا ہے کہ شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں، اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے شوکت ترین کی محسن لغاری اور تیمور جھگڑا نے ٹیلیفونک گفتگو کی آدیو لیک ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اچھا کام نہیں کیا اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دیں، کیوں کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو بچایا ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان ہے تو ہماری عزت ملک اور ہماری سرزمین ہماری ماں ہے، میں پوچھتا ہوں کہ آپ اپنی ماں کے ساتھ یہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے 72 گھنٹے پہلے خط لکھا، کیا ہمیں نہیں پتہ کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، کیا وفاقی حکومت کو زبانی جمع خرچ پر پیسے دیتی؟۔ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے حکومت میں آکر کیا بہتری کی؟ اس کے باوجود ہم نے حکومت میں آتے ہی تحریک انصاف کو میثاق معیشت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ دیں، ہم پوچھتے ہیں کہ عمرنا خان کی چار سال حکومت تھی کیا پی ٹی آئی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ دیدیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے مفتاح اسماعیل کو لیٹر بھیجنے سے پہلے آئی ایم ایف کو لیٹر بھجوایا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سب عمران خان کے کہنے پر ہورہا ہے کیوں کہ عمران خان پر کیس ہوگئے ہیں اور اب عمران خان بھی عوامی جلسوں میں ججوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ پر ہیرے کی انگوٹھیاں لینے کے الزامات ہیں لیکن عمران خان نے جواب دینے کے بجائے افسر ہی فارغ کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والوں کیلئے 95ارب روپے عمران خان کی حکومت نے دینے کا کہا تھا ، موجودہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج جو مہنگائی ہوئی ہے وہ عمران خان کی بدولت ہوئی ہے، پاکستان کا مفاد اگر عمران خان کو مقدس نہیں تو وہ حکمرانی کے لائق نہیں۔

Related posts

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

Rauf ansari

یوکرین شاپنگ سینٹر پر روسی حملہ، 8 افراد ہلاک

Hassam alam

سابق گورنر چوہدری سرور غلط بیانی سے کام لےرہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment