Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اماراتی حکام کا آرمی چیف سے رابطہ: سیلاب متاثرین کی امداد بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اماراتی حکام نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے مزید طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے امدادی سامان سے بھرے 20 طیارے بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی۔

متحدہ عرب امارات نے کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی جسے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔

Related posts

نون لیگی مافیا کے خلاف شہزاد اکبر کا کام قابل تعریف ہے، عمران خان

Rauf ansari

آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کا دورہ ہنگری، ہنگرین کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقات

Nehal qavi

ایک ہفتے میں 24 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment