لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں موجود شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس میچ کیلئے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کی جاسکے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی کا سامنا ہے، مشکل و آزمائش کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔