Urdu
تازہ ترین کھیل

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں منتقل کیاگیا تھا۔ پی ایچ ایف کے مطابق منظور حسین جونیئر کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے تھے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ہاکی لیجنڈ اولمپئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل حاصل کیا تھا۔ منظور جونیئر 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ 1982 کے ورلڈ کپ فائنل میں انہوں نے6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہاکی کے مداح انہیں 1982 ورلڈ کپ کے فائنل کا ہیرو قرار دیتے ہیں۔

Related posts

آغا سراج درانی کو23 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ibrahim ibrahim

پی ڈی ایم کا دسمبر میں مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان

Hassaan Akif

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا،اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری

Hassaan Akif

Leave a Comment