Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، جہانگیر ترین

دنیاپور: پی ٹی آئی کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کارکن ہمارا سرامایہ ہیں، ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ہوں۔ ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، بغیر ٹیم ورک کے کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین مختصر دورہ پر دنیاپور پہنچے جہاں پر تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری ارشد جاوید کی جانب سے دئیے گے عشائیہ میں شرکت کی۔بعد ازاں وہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری زاہد بشیر کے گھر گے جہاں پر انہوں نے زاہد بشیر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

جہانگیرخان ترین نےاس موقع پر کہا کہ کارکن ہمارا سرامایہ ہیں، انکو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے دکھ سکھ میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ایک سوال پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، بغیر ٹیم ورک کے کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

Related posts

حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا، عمران خان

Nehal qavi

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق

Hassam alam

چین کا تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment