Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

جہلم: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا، لیڈر کبھی ایسا نہیں کرتا کہ اپنے رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر لے آئے، ملک میں میرٹ کا نظام ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا ؟ جب ہم کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے، اخلاقیات کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، لاہورمیں ایک سیمینار ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز بلائے گئے، سیمینار میں اس بندے کو بھی بلایا گیا جو ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر بھاگا ہوا ہے، سیمینار میں اس چیف گیسٹ کو بلایا گیا جوسزا یافتہ ہے، سب سے بڑی برائی یہی ہے کہ ہم چوروں کو برا نہیں سمجھتے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، پھر پاکستان زوال کی جانب جانا شروع ہوگیا، انسان میں وہ خصوصیات ہیں جو کسی اور مخلوق میں نہیں، لوگ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے جانتے تھے، سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، میں سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے آیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا میں ذہنی غلام ہیں، ہمارے پاس سب سے اہم چیز ایمان کی دولت ہے، ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے، ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی کے آڑے آگیا، تعلیمی نظام تقسیم ہوا اور مسائل نے جنم لیا، تعلیمی نظام میں یکسانیت ضروری ہے، یکساں نظام تعلیم سے غریب کو فائدہ ہوگا۔

عمران خان کہنا تھا کہ ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے زیادہ بری ہے، عظیم قوم بننے کیلئے عظیم کردار چاہیئے، سچ اور انصاف کے بغیر کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہونا ہے، اسلام کیخلاف جب کوئی معاملہ ہو تو پاکستان سب سے آگے ہوتا ہے۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

Hassaan Akif

پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب

Rauf ansari

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

Hassam alam

Leave a Comment