Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سرددار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی و اہم امور او رمحکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے وزیر اعلی عثمان بزدار کومحکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے چکی ہے، نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔

Related posts

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

Hassam alam

متحدہ عرب امارات میں منکی وائرس کے مزید 5 کیس رپورٹ

Hassam alam

اورنگی ٹاؤن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

Hassaan Akif

Leave a Comment