Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ریلوے کے کم آمدنی والے ملازمین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: ریلوے کے کم آمدنی والے ملازمین کوہائوسنگ فنانس فراہم کرنے کے لئے وزارت ریلوے اوراخوت اسلامک مائیکرو فنانس میں معاہدہ طے پاگیا۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں سکیم کے تحت ریلوے ملازمین کو بلاسود قرضے دیئے جائینگے

پاکستان ریلوے اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ معاہدے کے تحت اخوت ریلوے کے کم آمدنی والے ملازمین کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کرے گا۔

تقریب سے خظاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کررہے ہیں، ریلوے میں محنت سے کام کرنے والوں کو مکمل سہولیات دی جائیں گی، ریلوے مزدوروں کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیں گے۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے ساتھ ملکر ریلوے پولیس اور دیگر اداروں کو بھی قرضے دیں گے۔

Related posts

کوریا سفارتخانے کا وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

Zaib Ullah Khan

حکومت کے پاس ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا ہے، شوکت ترین

Rauf ansari

ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment