Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: نائب صدرپیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا کہ کورونا فنڈ میں چالیس ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چالیس ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا کسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا، بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے، حکومت نے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کبھی جواب نہیں دیا، دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت نے آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل نہیں فراہم کی کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم باقی ہے، کورونا فنڈ عوام کی امانت ہے، تباہی سرکار نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا، ہم کورونا فنڈ میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related posts

کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو افراد جاں بحق

Nehal qavi

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو پشاور کے دورے سے روک دیا

Hassam alam

شجرکاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں، وزیراعظم

Hassam alam

Leave a Comment