Urdu
تازہ ترین دنیا

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے 3 متاثرین کی تصدیق

لندن: کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا بھر کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کینیڈا میں دو اور برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تین متاثرین سامنے آچکے ہیں۔

برطانیہ میں ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے جبکہ بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ کورونا کی نئی قسم کے متاثرین بوٹسوانا، ہانگ کانگ اور اسرائیل میں بھی پائے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈز آنے والے سینکڑوں مسافروں میں اومیکرون کی تشخیص کی گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کئی ممالک نے افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاہم جنوبی افریقہ کے صدر نے سفری پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ صدر سائرل راما فوسا کا کہنا ہے کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا ہے، اور ایسی پابندیوں سے معاشی صورتحال خراب ہو گی۔

انہوں نے عالمی برادری سے پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں کووڈ 19 کی نئی قسم اومی کرون کی دریافت پر داد دینے کی بجائے سزا دی جا رہی ہے۔

Related posts

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لیے

Zaib Ullah Khan

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Hassam alam

امریکا: اسکول پر فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک، 8 زخمی

Hassam alam

Leave a Comment