Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے، وزیر داخلہ

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے نوازشریف کے ملک میں واپس آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتاہوں۔ کوئی کہتاہے نواز شریف آرہے ہیں کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، وہ یہاں سے ہی گئے ہیں ،یہی آناہے۔ تین لوگ یہاں ہیں ،سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان 5سال پورے کریں گے ،کچھ نہیں ہونے والا۔ عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے ،امیدہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں ہیں۔ ناراض ہونے کا یہی وقت ہے ہم وہ اتحادی ہیں جوہرحال میں پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔اگلاالیکشن عمران خان کا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن مارچ ضرور کرے لیکن مارچ میں نہیں ،اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے۔ وزیر داخلہ نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں پر بات ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ماں بچہ اسپتال کو ہر صورت تعمیر کرنا ہے،لگتا تھا نالہ لئی میرے مرنے کے بعد بنے گا ،اب خواب پورا ہوا، نالہ لئی مکمل ہوگیا تو شہر کی تاریخ بدل جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔ ہماری افواج عظیم ہیں ،اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں

Related posts

پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب بھی ہوگا،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے

Hassam alam

بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے، خرم دستگیر

Nehal qavi

Leave a Comment