Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جو استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ان کی رکنیت برقرار رہے گی

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جو استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ان کی رکنیت برقرار رہے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کو بنانا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہو گا۔ کسی بھی منصب کا شخص ہو اسے آئین پاکستان کی پاسداری کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین پر عمل داری نہیں کرتا وہ آئین سے روگردانی کرتا ہے۔ میں اسپیکر ہوں اور ایوان کے نمائندوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔ جو استعفی نہیں دینا چاہتے ان کی ممبر شپ برقرار رہے گی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قانونی ذمہ داری پوری کرنے آیا تھا، بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی ایک ہی بات کہوں گا آئین کی پاسداری میں ہی ہماری بقا ہے۔ پارلیمان کی سربلندی اور آئین کی پاسداری ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم یا گورنر کوئی بھی ہو اس کو قانون پر عمل کرنا چاہیے، میں بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوا ہوں مجھے سب کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ جو استعفے میرے پاس قوانین کے مطابق آئے ہیں وہ قبول کروں گا باقیوں کو اپنے پاس بلانا چاہتا ہوں، استعفیٰ ہاتھ سے لکھنا ہوتا ہے اس کے کچھ قوائد ہوتے ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ، 2 ہزار 32 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

Hassaan Akif

اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

Rauf ansari

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب کے باعث 75 افراد جاں بحق

Nehal qavi

Leave a Comment