یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے، نیٹو

ویب ڈیسک: مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے۔

روس اور یوکرین کے مابین گزشتہ تین ماہ سے جاری اس جنگ کے تناظر میں نیٹو کے چیف ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن فوری طور پر اس عسکری اتحاد کے رکن بن سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا ہے کہ اس کا فیصلہ ان ممالک نے خود کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دونوں ممالک مئی میں نیٹو میں شمولیت کی خاطر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More