Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں

لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مسجد نبویﷺ واقعے کے ایک روز بعد رد عمل سامنے آگیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی عاشق رسولﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ میرا عقیدہ ہے رسول سے عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے کارکن شب دعا منا رہے تھے۔ میں نے پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا۔ سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا، کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔یہ عوام کا رد عمل ہے ، ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اس طرح عوام نہیں نکلے۔یہ کوئی کر نہیں رہا ، لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں ، عوام میں غصہ ہے۔

Related posts

شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں

Hassam alam

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کررہے ہیں، وزیر صحت پنجاب

Rauf ansari

علیم خان جہانگیر ترین گروپ میں شامل

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment