Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ولی عہد سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل تھے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف ملاقات میں شامل تھے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

Related posts

مجھے مارا گیا،گلا دبایا گیا:حلیم عادل نے زخم دکھا دیئے،ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ

Nehal qavi

قومی سلامتی کمیٹی کا دھمکی آمیز خط کا جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment