Urdu

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل منصور اعوان جبکہ تحریک انصاف کے علی ظفر اور ق لیگ کے وکیل عامر سعید نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیئے تھے۔ صدر مملکت کی نمائندگی احمد اویس، اسپیکر پرویز الہی کی بیرسٹر علی ظفر اور امتیاز صدیقی نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیئے تھے کہ سپریم کورٹ کی تشریح موجودہ حالات میں لاگو ہو گی، اگر ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہو گا تو ہم فوری احکامات جاری کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ سندھ کا رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کو ٹیلیفون، کل کے واقعے پر افسوس کا اظہار

Hassam alam

سعودی امداد ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے کی کمی

Rauf ansari

تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج

Hassam alam

Leave a Comment