Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اے این پی کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ ہونے پر عوامی نیشنل پارٹی حکومت سے علیحدہ ہونے کےلیے پر تولنے لگی۔

ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کے مرکزی قیادت کے اجلاس اہم مشاورت کی گئی۔حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کی تجویز دے دی۔

اے این پی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ہمیں کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومت سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دے دیا ہے۔

ایمل ولی نے حتمی فیصلوں کے لیے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کرلیا ہے۔

Related posts

صدر کا حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش کی تحقیقات پر زور

Zaib Ullah Khan

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

اگر پیر کو رانا شمیم اصل بیان حلفی پیش نہیں کرتے تو فرد جرم عائد کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Hassam alam

Leave a Comment