Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

شیخ رشید کا اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، سکھر، حیدرآباد کی قیادت پیپلز پارٹی کبھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی اور الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جا رہا بلکہ حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس حکومتی اتحادی نے انتخاب لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہو گا۔ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تو لوگ خود سڑکوں پر ہوں گے۔ سپریم کورٹ کا 63 اے کا محفوظ فیصلہ اہم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 50 روپے پیٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی اور اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلا لیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 2 جولائی کو لال حویلی سے پریڈ گراؤنڈ جاؤں گا۔ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Related posts

عثمان بزدار پی ڈی ایم پر تنقید کے بجائے ڈینگی پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

Hassaan Akif

عسکری پارک کے ایم سی کو واپس دینے کا حکم

ibrahim ibrahim

فواد چوہدری کا 52 ارب ڈالر قرض لینے کا اعتراف

Rauf ansari

Leave a Comment