Urdu
ابتک اسپیشل ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تاریخ میں پہلی بار اسلامی سال کے پہلے دن غلاف کعبہ کی تبدیلی

ریاض: تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔

سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی گئی۔ اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔

غلاف کعبہ کوحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں 200 افراد پر مشتمل تکنیکی عملے نے تبدیل کیا۔ نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلوگرام ریشم ،120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے۔ غلاف کعبہ جسے کسوۃ کہا جاتا ہے دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہے ۔ اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر آج وادی بھر میں یوم سیاہ

Hassam alam

بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

Hassam alam

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment