لاہور: مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
مسلم لیگ ن نے درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے۔
مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے اور عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے۔