Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں نکاح کےلیےختم نبوتﷺکے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

لاہور: پنجاب میں نکاح کے لیے ختم نبوتﷺکے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے نکاح کے لیے ختم نبوت ﷺپر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹرار کو ختم نبوتﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Related posts

امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن کورونا کا شکار بن گئے

Rauf ansari

قانون پر عملدرآمد ہونے سے ہی حالات بہتر ہوسکیں گے

Hassam alam

مافیا کے خلاف باتیں کرنی والی حکومت خود مافیا کے سامنے سرینڈر کر گئی، قمر زمان کائرہ

Hassaan Akif

Leave a Comment