Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے اور ہم نے غیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حقیقی فتح ہے اور پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے اور پنجاب کو جمہوری انداز میں چلائیں گے۔ اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

Rauf ansari

کراچی ٹیسٹ:فیصلہ کن مرحلے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ibrahim ibrahim

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کو نوٹس

Rauf ansari

Leave a Comment