Urdu

اسلام آباد: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15مقدمات درج ہیں۔استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے10مقدمات میں ستمبر کے پہلے ہفتہ تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ibrahim ibrahim

پیوٹن جنگی مجرم ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن

Hassam alam

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹادیا گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment